نئی دہلی،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کھلاڑیوں کو اب غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی ملیں گی۔ وزارت کھیل نے 2020 کے ٹوکیو اولمپک اور اگلے سال ہونے والی بہت سے کھیل مقابلوں کو دیکھتے ہوئے دو اعلی غیر ملکی ایتھلیٹکس کوچ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ان میں سے ایک کوچ ریس واکنگ اور دوسرے 400 میٹر دوڑ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے ڈیو سمتھ کو دوسرا ریس واکنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے. وہ خود بھی ریس واکررہے ہیں۔انہوں نے 1980 اور 1984 کے اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔اسمتھ چند دنوں میں ہندوستان آکر پٹیالہ میں قومی کیمپ سے جڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے 72 سالہ امریکی گالینا پی بکھارنا کی تقرری کو بھی منظوری دے دی ہے۔بکھارنا چار سو میٹر اور چار سو میٹر ریلے ٹیم کی قومی کوچ رہی ہیں۔